مکوآنہ:2 روزہ عابدہ کشور شفیع فری آئی آپریشن کیمپ اختتام پذیر
337 مریضوں کے مفت آپریشن،مفت ادویات، سیاہ چشموں کی بھی تقسیم
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )سید انصر عباس نقوی ایڈووکیٹ (سابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر) اور ان کی ٹیم کی خصوصی کاوشوں سے مکوآنہ میں منعقد ہونے والا دو روزہ عابدہ کشور شفیع فری آئی آپریشن کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 926 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 337 مریضوں کے آنکھوں کے آپریشنز بالکل مفت کیے گئے ۔ اس کے علاوہ مریضوں کے لیے مفت ادویات، سیاہ چشموں اور کھانے کا بھی مناسب انتظام کیا گیا۔اس فلاحی کاوش کی کامیابی میں سید انصر عباس نقوی، ان کی ٹیم، ڈاکٹرز، طبی عملے ، رضاکاروں اور تمام معاونین کی مشترکہ محنت اور تعاون شامل رہا۔
سید انصر عباس نقوی نے تمام شرکاء اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام معزز مہمانوں، دوست احباب، اہل مکوآنہ اور گردونواح کے باسیوں کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے کیمپ میں شرکت کی، ہماری حوصلہ افزائی کی یا کسی بھی صورت میں اپنا وقت، خدمات اور تعاون پیش کرکے اس نیک کام میں حصہ ڈالا۔آخر میں انہوں نے دی سوسائٹی فار دی پریوینشن اینڈ کیور آف بلائنڈنس کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات نے اس دو روزہ فری آئی آپریشن کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments