جامعہ محمدی شریف میں وکلا کیلئے ایک روزہ قانونِ آگاہی کورس کا انعقاد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامعہ محمدی شریف میں شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام وکلا کے لیے ایک روزہ قانونِ آگاہی کورس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
اس پروقار علمی و قانونی تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل ملک غلامِ عباس نسوانہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس اہم کورس میں تحصیل بھوانہ، لالیاں اور چنیوٹ بار ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد وکلاء نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments