ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا لاہور روڈ بائی پاس چوک کا دورہ

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا لاہور  روڈ بائی پاس چوک کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شہر کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور شہری ماحول کو مزید دلکش بنانے کے اقدامات کے سلسلے میں لاہور روڈ بائی پاس چوک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چوک کی مجموعی صورتحال، خوبصورتی کے لیے قائم کیے گئے مونومنٹس اور دیگر بیوٹیفکیشن سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لاہور روڈ بائی پاس چوک کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر میں داخل ہونے اور گزرنے والے شہریوں کو خوبصورت، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...