ڈی سی کا دارالسکینہ روڈ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے اور عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے دارالسکینہ روڈ کے زیرِ تعمیر منصوبے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا اور دونوں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں کی مجموعی پیش رفت، تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک مکمل ہونے والے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑک کے اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو آمدورفت میں بہتر سہولیات میسر آسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments