نئی ہارٹیکلچر ایجنسی کو فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئی قائم کردہ ہارٹیکلچر ایجنسی کو فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں انتظامی امور اور متعلقہ وسائل کی منتقلی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیم (DTT) تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ہارٹیکلچر ایجنسی کو فعال بنانے کے لیے انتظامی و عملی اقدامات، اثاثوں اور عملے کے ریکارڈ کی تیاری، دفتری جگہ اور ضروری سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments