تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی بڑی کارروائی ایک ہفتے میں 3مبینہ ڈکیت گینگ گرفتار

تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی بڑی کارروائی  ایک ہفتے میں 3مبینہ ڈکیت گینگ گرفتار

پینسرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تین مبینہ ڈکیت گینگ گرفتار کر لیے ۔

 کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 ملز موں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقدی، ایک موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا، جبکہ ڈکیتی کے سات مقدمات بھی ٹریس کر لیے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی میں مبینہ ڈکیت گینگ کے چار ارکان ذیشان مسیح، ساغر مسیح، راجیش مسیح اور قدیر مسیح کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری کارروائی میں گینگ کے دو مبینہ ارکان محمد عرفان ساجد اور اعظم علی کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح تیسری کارروائی میں علی رضا، سفیان اور نعمان رضا کو گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...