گوجرہ: نوسرباز کار سوار خاتون سے نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) نوسرباز کار سواروں نے خاتون سے نقدی اور طلائی زیورات چھین لیے۔
محلہ دستگیر کالونی کے گلاب علی کی اہلیہ شمشاد بی بی گھر سے بازار جا رہی تھیں کہ ایم سی سکول کے قریب تین کار سواروں نے لفٹ دینے کے بہانے انہیں گاڑی میں بٹھا لیا اور ان سے ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments