ڈیری فارم کے کمرے کی چھت گر گئی 5سالہ بچی جاں بحق

ڈیری فارم کے کمرے کی چھت گر گئی 5سالہ بچی جاں بحق

چار ماہ کی شیرخوار بچی اور 35 سالہ شخص شدید زخمی ہوئے ، ہسپتال منتقل

پینسرہ (نمائندہ دنیا) بوڑے وال روڈ پر چک نمبر 6 ج ب گوگی اسٹاپ کے قریب ڈیری فارم میں ملازمین کی رہائش کے لیے بنائے گئے کمرے کی چھت سیمنٹ کے گارڈر ٹوٹنے سے گر گئی، جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ چار ماہ کی شیرخوار بچی اور 35 سالہ شخص شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کے وقت کمرے میں موجود تینوں افراد ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو ملبے سے نکال لیا۔حادثے میں پانچ سالہ نمیرہ دختر نور احمد جاں بحق ہوگئی جبکہ چار ماہ کی زینب دختر نور احمد اور 35 سالہ فریاد علی ولد معراج دین شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...