پٹرول سستا ہونے کے باوجود کرائے کم نہ ہو سکے

 پٹرول سستا ہونے کے باوجود کرائے کم نہ ہو سکے

کرایوں کا ازسرنو جائزہ لے کر ان میں کمی یقینی بنائی جائے :شہریوں کا مطالبہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پٹرول کی قیمت 314 روپے جبکہ ڈیزل 353 روپے فی لٹر تک پہنچنے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، تاہم قیمتیں کم ہونے پر کرائے کم کرنے سے گریز کیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں کا ازسرنو جائزہ لے کر ان میں کمی یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...