ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مہتہ کا دورہ، تعلیمی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا گورنمنٹ  گرلز ایلیمنٹری سکول مہتہ کا  دورہ، تعلیمی سہولیات کا جائزہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے سی ای او ایجوکیشن آصف مسعود کے ہمراہ جھنگ روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مہتہ کا دورہ کیا۔۔۔

 اور سکول میں جاری تدریسی سرگرمیوں، طالبات کے لیے فراہم کردہ تعلیمی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تدریسی عمل، تعلیمی ماحول اور طالبات کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول ہیڈ کو ہدایت کی کہ تمام کلاس رومز میں روشنی کے مناسب اور مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ طالبات کو دورانِ تدریس کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...