جھنگ: دارالسکینہ پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان کا بازو کٹ گیا

جھنگ: دارالسکینہ پھاٹک پر ٹرین  کی زد میں آ کر نوجوان کا بازو کٹ گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دارالسکینہ ریلوے پھاٹک پر افسوسناک حادثے میں فیصل نامی نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔۔۔

 حادثے میں اس کا ایک بازو کٹ گیا تاہم معجزانہ طور پر جان بچ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان ریلوے پھاٹک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین آ گئی اور وہ اس کی زد میں آ گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ نوجوان کا ایک بازو کٹ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی نوجوان کوہسپتال منتقل کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...