آٹا بھی غریب کی پہنچ سے باہر، قیمت 183 روپے فی کلو سے تجاوز
15 کلو کا تھیلا 2800 تک فروخت، 10 کلو کی پیکنگ مارکیٹ سے غائب
پینسرہ (نمائندہ دنیا)مہنگائی کے طوفان نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی، بنیادی ضرورت آٹا بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہونے لگا۔ آٹے کی قیمت 183 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی جبکہ 15 کلو کا تھیلا 2720 سے 2800 روپے تک فروخت ہونے لگا۔ 10 کلو آٹے کی پیکنگ مارکیٹ سے غائب ہونے کے باعث گھریلو صارفین کلو دو کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے بڑی فیملیوں کیلئے 2وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو خوشحال بنانے کے نام پر عوام کی جیبوں پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے ، جبکہ کسانوں کو کھاد، بیج اور دیگر زرعی لوازمات پر مناسب ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مہنگائی کا سارا بوجھ صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کے مطابق بعض گھروں میں روزانہ دو سے چار کلو آٹا استعمال ہوتا ہے ، ایسے میں صرف آٹے کا ماہانہ خرچ ہزاروں روپے تک پہنچ جاتا ہے ، جبکہ دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments