تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی

ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث مریض سہولیات سے استفادہ نہیں کر پا رہے

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال  میںسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ہسپتال میں سی سی یو وارڈ، الٹراساؤنڈ سمیت دیگر طبی سہولیات موجود ہونے کے باوجود متعلقہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث مریض ان سہولیات سے بھرپور استفادہ نہیں کر پا رہے ۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی کے باعث انہیں علاج معالجے کے لیے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، اس حوالے سے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ڈاکٹر غلام عباس کا کہنا ہے کہ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیے حکام    کو  آ گاہ کیا جا  چکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...