خواتین پر تشدد کے خلاف 16روزہ آگاہی مہم کا آغاز

 خواتین پر تشدد کے خلاف 16روزہ آگاہی مہم کا آغاز

سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی نشست، اے ڈی سی کی شرکت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) وویمن پروٹیکشن سینٹر فیصل آباد نے جائیکا کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں آگاہی اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے تربیتی نشست کا انعقاد کرتے ہوئے خواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے 16 روزہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں پنجاب تحفظ خواتین برخلاف تشدد ایکٹ 2016ء کے مؤثر نفاذ، ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے اور خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے لیے متعلقہ سرکاری محکموں اور دیگر شراکت داروں کی استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) فیصل آباد عمر عادل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے وویمن پروٹیکشن سینٹر کی کارکردگی اور خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق فیصل آباد کو تشدد سے پاک ضلع بنانے کے لیے ضلعی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مہم اور اس کے تحت آئندہ سرگرمیوں کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل انتظامی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔تربیتی نشست کے دوران پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر نے خواتین کے خلاف تشدد کے نفسیاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جبکہ ایڈووکیٹ عابینہ شہاب نے سرکاری محکموں کی ذمہ داریوں اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کی اہمیت واضح کی۔ شیخ راشد علی نے پنجاب تحفظ خواتین برخلاف تشدد ایکٹ 2016ء کی قانونی شقوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...