جی سی ویمن یونیورسٹی میں انسانی سمگلنگ کیخلاف آگاہی سیمینار

جی سی ویمن یونیورسٹی میں انسانی سمگلنگ کیخلاف آگاہی سیمینار

طالبات کو انسانی سمگلنگ کے خطرات،بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں انسانی اسمگلنگ اور انسانی تجارت کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان المحمود نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے طالبات کو انسانی سمگلنگ کے خطرات، طریقہ واردات اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان المحمود نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر آمنہ عزیز نے ان کا استقبال کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے طالبات کو انسانی سمگلنگ اور انسانی تجارت کی مختلف اقسام، ان کے منفی اثرات، ان جرائم میں ملوث عناصر کے طریقہ واردات اور ان سے محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ انہوں نے ایف آئی اے کے قانونی دائرہ اختیار، ذمہ داریوں اور انسانی سمگلنگ و انسانی تجارت کی روک تھام کیلئے ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...