بار الیکشن احمدپورسیال ، مہر خلیل احمد صدر ،شعیب خان جنرل منتخب
چیئرمین الیکشن بورڈ نے بلامقابلہ منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) بار ایسوسی ایشن احمدپورسیال کے سالانہ انتخابات میں مہر خلیل احمد چھوہن صدر اور محمد شعیب خان بھٹہ جنرل سیکریٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ایڈووکیٹ چودھری مظہر حسین چدھڑ نے بلامقابلہ منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت مہر خلیل احمد چھوہن ایڈووکیٹ صدر، چودھری غلام اسحاق خان ایڈووکیٹ نائب صدر، محمد شعیب خان بھٹہ ایڈووکیٹ جنرل سیکر ٹری، محسن رضا ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکر ٹری، محمد شکیل ایڈووکیٹ فنانس سیکریٹری، محمد اقبال سکھیرا ایڈووکیٹ ایڈیٹر، محمد علی اجمل ایڈووکیٹ لائبریرین جبکہ مظہر عباس خان بلوچ ایڈووکیٹ، محمد عارف قادری ایڈووکیٹ، ملک قلب علی عباس ایڈووکیٹ، میاں مظفر علی جنجوعہ ایڈووکیٹ، چودھری محمد رمضان میو ایڈووکیٹ، محمد محسن ضمیر ایڈووکیٹ اور ناصر عباس چدھڑ ایڈووکیٹ ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔ اس کامیابی پر وکلا برادری نے مٹھائی تقسیم کی، منتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ، جبکہ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments