100 نئے فاریسٹ آفیسرز کا شورکوٹ جنگلات کا مطالعاتی دورہ

100 نئے فاریسٹ آفیسرز کا شورکوٹ جنگلات کا مطالعاتی دورہ

شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا )پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی پہلی بھرتی میں منتخب ہونے والے نئے فاریسٹ آفیسرز کے 100 رکنی گروپ نے شورکوٹ فاریسٹ کا مطالعاتی دورہ کیا، 50 خواتین بھی شامل تھیں۔

 پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد سے نئے بھرتی ہونے والے ٹرینی طلبہ و طالبات کا 100 رکنی گروپ شورکوٹ فاریسٹ ریسٹ ہاؤس پہنچا تو ڈی ایف او ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا۔ وفد کے ہمراہ ڈاکٹر عقیلہ مبین ڈائریکٹر پنجاب فاریسٹ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد، اشتیاق یونس ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ ایگریکلچر ریسرچ فیصل آباد اور ملک عمر امین اعوان سینئر ریسرچ آفیسر بھی موجود تھے ۔وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایف او شورکوٹ رانا ظفر اقبال نے شورکوٹ پلانٹیشن، جنگلاتی نظام اور فاریسٹ ریسرچ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...