چک جھمرہ میں افسروں کی آمد پر صفائی مہم تیز ہو گئی

چک جھمرہ میں افسروں کی آمد پر صفائی مہم تیز ہو گئی

مستقل صفائی کے بجائے نمائشی اقدامات ہو نے پر شہریوں کے کئی سوالات

چک جھمرہ (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شروع کیے گئے پروگرام ‘‘ایک ہفتہ، ایک تحصیل’’ کے تحت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق سمیت دیگر اعلیٰ افسران کی آمد کے پیش نظر چک جھمرہ میں صفائی ستھرائی، رنگ و روغن اور مرمت کے کاموں میں تیزی آگئی۔افسروں کے دورے سے قبل شہر بھر میں صفائی کا کام جاری ہے ، سرکاری عمارتوں کو رنگ و روغن کیا جا رہا ہے ، گندے نالوں پر عارضی طور پر سلیب رکھے جا رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی، پیرا فورس اور دیگر متعلقہ عملہ متحرک دکھائی دے رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عظمت فردوس اور دیگر اہلکار انتظامات مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ صفائی اور شہر کی خوبصورتی کے اقدامات خوش آئند ہیں، تاہم سوال یہ ہے کہ معمول کے دنوں میں نظر نہ آنے والے یہ کام اعلیٰ افسران کی آمد کے موقع پر ہی کیوں شروع ہوتے ہیں؟ کیا شہر کی صفائی اور خوبصورتی صرف افسران کے ایک روزہ دورے تک محدود رہے گی یا مستقل بنیادوں پر بھی یہی سلسلہ جاری رکھا جائے گا؟شہریوں کا کہنا ہے کہ دیر آید درست آید، کم از کم اعلیٰ افسران کی آمد پر شہر کا رنگ روپ بدلتا دکھائی تو دے رہا ہے ، تاہم شام ڈھلتے ہی تجاوزات اور صفائی کے مسائل دوبارہ سر اٹھانے لگتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نمائشی اقدامات کے بجائے مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...