نئے بھرتی100 فاریسٹ آفیسرز کا شورکوٹ جنگلات کا دورہ
ایس ڈی ایف او رانا ظفر اقبال نے شرکاء کو مختلف بلاکس پر تفصیلی بریفنگ دی
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے نئے بھرتی ہونے والے تقریباً 100 فاریسٹ آفیسرز نے شورکوٹ جنگلات کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں تقریباً 50 خواتین اور 50 نوجوان فاریسٹ آفیسرز شامل تھے ۔ اس موقع پر ایس ڈی ایف او رانا ظفر اقبال نے شرکاء کو شورکوٹ جنگلات، جنگلاتی نظام، مختلف بلاکس اور محکمانہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے جنگلات کے مختلف بلاکس کا دورہ بھی کیا اور عملی مشاہدے کے ذریعے جنگلات کے انتظام اور تحفظ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
مطالعاتی دورے میں ڈائریکٹر پنجاب فاریسٹ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد ڈاکٹر عقیلہ مبین، ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ ایگریکلچر ریسرچ اشتیاق یونس اور سینئر ریسرچ آفیسر ملک عمر امین اعوان بھی وفد کے ہمراہ شریک تھے ۔ دورے کا مقصد نئے بھرتی ہونے والے فاریسٹ آفیسرز کی پیشہ ورانہ معلومات، عملی تجربے اور تربیتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان رائے ایاز اکبر، رانا شاہد محمود، قمر گیلانی، محمد ادیب، رانا محمد شبیر، غلام شبیر طاہر، محبوب علی اور ملک ناصر نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments