ڈولی شہید میں مٹی چوری کا نوٹس، چیف آفیسر ضلع کونسل کا دورہ

 ڈولی شہید میں مٹی چوری کا نوٹس، چیف آفیسر ضلع کونسل کا دورہ

ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم،متعلقہ عملے کو ایکشن لینے کی ہدایت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی ہدایات پر چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے تحصیل جھنگ کے علاقے ڈولی شہید میں مٹی چوری کی اطلاع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف آفیسر نے متعلقہ علاقے کا معائنہ کرتے ہوئے مٹی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے ۔مہر محمد اکرم بھروانہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں اور سرکاری وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مٹی چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل قومی امانت ہیں اور انہیں نقصان پہنچانے یا غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...