مسائل کا حل نظام خلافت راشدہ میں ہے :آصف قادری

مسائل کا حل نظام خلافت راشدہ میں ہے :آصف قادری

نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پیروی کو نجات کا راستہ قرار دیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے امت مسلمہ پر بے شمار احسانات ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ کا نظام حکومت ریاست مدینہ کی عملی تصویر تھا۔ صدیقی کردار کو اپناتے ہوئے امت مسلمہ کو متحد و یکجا کرنے کی ضرورت ہے ۔ خلفائے راشدین علیہم الرضوان کی عقیدت و احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف قادری نے عشرہ تاجدار صداقت کے سلسلے میں منعقدہ ‘‘صدیقی لنگر کیمپ’’ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم  نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پیروی کو نجات کا راستہ قرار دیا ہے۔

سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم  کے وصال کے بعد امت مسلمہ کو انتشار سے بچایا۔ وطن عزیز کے تمام مسائل کا حل نظام خلافت راشدہ میں پوشیدہ ہے ۔ آج پوری دنیا میں اسلام کا گلشن صحابہ کرام اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت قائم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اصلاح معاشرہ کا واحد ذریعہ مقدس ہستیوں کی تعلیمات کو اپنانا ہے ۔ خلفائے راشدین نے دنیا میں بے مثال اور منصفانہ طرز حکمرانی قائم کیا۔ دنیا میں اسلام کی کامیابی اور سربلندی کے لیے فکر صدیق رضی اللہ عنہ کا پرچار کرنا ہوگا۔لنگر کی تقسیم سے قبل ملکی ترقی، سلامتی و استحکام اور سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...