ایف ڈی اے کا غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن

ایف ڈی اے کا غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن

رہائشی جائیدادیں بغیر منظوری کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر 4 پلاٹ سیل

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھر ی کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں رہائشی جائیدادوں کو بغیر منظوری کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر انفورسمنٹ ٹیم نے سر سید ٹاؤن کے ای بلاک میں چار پلاٹ سیل کر دئیے ۔ مذکورہ جائیدادوں کے مالکان کو غیر قانونی کمرشل استعمال پر متعدد بار نوٹسز جاری کرتے ہوئے قانون کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم نوٹسز پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایف ڈی اے نے کارروائی عمل میں لائی۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو کی نگرانی میں اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر اسلم گجر اور دیگر عملے پر مشتمل انفورسمنٹ ٹیم نے سر سید ٹاؤن کے ای بلاک میں چار پلاٹس کو سربمہر کر دیا، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...