لائیوسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 60 کلو مضر صحت مٹن تلف
شہریوں کو معیاری گو شت کی فراہمی کیلئے نگرانی کو موثر بنایا جائیگا :ڈائریکٹر لائیوسٹاک
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے کنجوانی، تھانہ گڑھ کی حدود میں تقریباً 60 کلوگرام مضر صحت مٹن تلف کر دیا گیا۔ کارروائی کا مقصد شہریوں کو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت سے محفوظ رکھنا اور صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تاندلیانوالہ ڈاکٹر تنویر الحق کو موصول ہونے والی درخواست پر محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے کارروائی کی۔ اس سلسلے میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری تاندلیانوالہ کی ٹیم کنجوانی پہنچی اور موقع پر گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ تقریباً 60 کلوگرام مٹن انسانی استعمال کے لیے مضر صحت اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی پایا گیا، جسے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تلف کر دیا گیا تاکہ اسے شہریوں تک پہنچنے اور انسانی استعمال میں آنے سے روکا جا سکے ۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر ساجد اقبال نے کہا کہ گوشت کے معیار کی جانچ پڑتال اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں نگرانی اور کارروائیوں کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments