امام احمد رضا خاں فاضل بریلویؒ سچے عاشق رسول تھے :پیر اجمل رضا قادری

امام احمد رضا خاں فاضل بریلویؒ سچے  عاشق رسول تھے :پیر اجمل رضا قادری

بانی تحریک اصلاح معاشرہ پاکستان علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے کہاہے کہ امام احمد رضا خاں فاضل بریلویؒ جلیل القدر عالم باعمل اور حقیقی معنوں میں سچے عاشق رسول تھے

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر )بانی تحریک اصلاح معاشرہ پاکستان علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے کہاہے کہ امام احمد رضا خاں فاضل بریلویؒ جلیل القدر عالم باعمل اور حقیقی معنوں میں سچے عاشق رسول تھے ،انہوں نے اپنی بے مثال علمی و فکری صلاحیتوں کی بدولت برصغیر پاک و ہند کے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن کو حب رسول کے ایمان افروز تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاںؒ قادری رضوی کے سالانہ عرس کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امام احمد رضا خاں فاضل بریلویؒ نے یہود و نصاری ٰکی اسلام کے خلاف اُٹھنے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں