سیٹلائٹ ٹاؤن:سعودیہ پلٹ شہری کے گھر پر با اثر افراد کا دھاوا

 سیٹلائٹ ٹاؤن:سعودیہ پلٹ شہری کے گھر پر با اثر افراد کا دھاوا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں سعودیہ پلٹ شہری کے گھر پر با اثر افرادنے دھاوابول دیا،,ملزموں نے ماجد مہر اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔

حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ,فوٹیج میں 20 سے زائد ملزموں کو 3 افراد پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک لڑکے کے ہاتھ کی انگلیاں بھی توڑ دی گئی ہیں،متاثرین کا کہنا تھا کہ با اثر افراد کے خلاف مقدمہ کے لیے پولیس کو درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، دوسری جانب پولیس نے کاکہناہے کہ میڈیکو لیگل آنے کے بعد مقدمہ درج کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں