اے ڈی سی شبیربٹ کاجشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ

اے ڈی سی شبیربٹ کاجشن میلاد  النبیؐ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ نے جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیااورکہاکہ یوم ولادت مصطفیٰؐ پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

 صفائی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو مثالی بنایا جائے گا،انتظامیہ، پولیس، علماء کرام اور دیگر متعلقہ حکومتی ادارے جلوسوں کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے عملی طور پر موجود رہیں گے ۔ دورہ کا آغاز درگاہ حضرت ابو البیان پیر سعید احمد مجددی سے کیا گیا،انہوں نے اس موقع پر درگاہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں