گجرات:منشیات کے خاتمہ کے حوالے سے آرٹ مقابلے

گجرات:منشیات کے خاتمہ کے حوالے سے آرٹ مقابلے

گجرات ( سٹی رپورٹر،نامہ نگار )میجرجنرل دلاور خان نے جامع سکول میں اوسٹر ڈیجیٹل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں منشیات کے کلچر کے خاتمہ کیلئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں پہلے گجرات آرٹ اولمپیاڈ مقابلوں کی تقریب سے۔۔۔

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے تمام شعبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ والدین، اساتذہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج گجرات میں منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام میں بچوں نے جس جذبہ کے تحت آرٹ میں تصویر کشی کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ صوبائی چیف اینٹی نارکوٹکس بریگیڈیئر سکندر چودھری نے کہا کہ دشمن عناصر ہماری نسلوں کو تباہ کرنے کیلئے یونیورسٹی ، سکول، کالجوں میں نشے کی لعنت کو پھیلا رہے ہیں جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری کوشش ہے کہ انسداد منشیات کا ہسپتال بھی گوجرانوالہ ڈویژن میں بنایا جائے ،سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا کہ ساؤتھ ایشیا یونیورسٹی منشیات کے خاتمے کیلئے اے این ایف سے بھرپور تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ہمیں منشیات کے خاتمے کیلئے بچوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہو گی۔ اس موقع پر ماہر انسدادمنشیات ڈاکٹر سکندرجاوید ،پرنسپل جامع سکول محمد اشرف نے بھی خطاب کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں