بزنس کمیونٹی بلا خوف مسائل سے آگاہ کرے :وفاقی ٹیکس محتسب

بزنس کمیونٹی بلا خوف مسائل سے آگاہ کرے :وفاقی ٹیکس محتسب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمد آصف جاہ نے کہا کہ ٹیکس محتسب کا ادارہ جس مقصد کیلئے قائم کیا گیا تھایہ ادارہ بڑی کامیابی سے درخواست گزاروں کے مسائل حل کر کے ان کیلئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے ۔

بزنس کمیونٹی ہمیں بلاکسی خوف اپنے مسائل کے متعلق آگاہ کرے ہم شکایت کنندہ کا ہرطرح سے تحفظ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کو آگاہی فراہم کی جائے کہ ٹیکس محتسب ادارہ ٹیکسز کے حوالے سے کس طرح کاروباری لوگوں کا تحفظ کرتا ہے ۔پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کو پروموٹ،انڈسٹری کو تحفظ اور سرمایہ کاری کے عمل کو بڑھانے کیلئے ادارہ اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ایف بی آر میں پائی جانے والی قانونی پیچیدگیوں،بد انتظامیوں کو ختم اور ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو شفاف بنایا جا رہاہے ، وفاقی ٹیکس محتسب نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کرتے ہوئے لاکھوں زیر التوا کیسز کو نمٹایا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت ضیا الحق نے کی۔ ڈاکٹر محمد آصف جاہ نے کہا کہ ایف ٹی او کو کمپیوٹرائزڈ کر کے شکایت کے فوری ازالہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،صدر گوجرانوالہ چیمبر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں