گجرات:انتظامیہ کااتحاد بین المسلمین کے موضوع پر سیمینار

گجرات:انتظامیہ کااتحاد بین المسلمین کے موضوع پر سیمینار

گجرات (نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، انتظامی و پولیس افسر اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات ہمیشہ ہی امن و سلامتی کا گہوارہ رہا ہے ، امن و سلامتی کے فروغ اور باہمی بھائی چارے علماء کرام کاکردار نہایت اہم ہے ، ضلع میں امن کی فضا قائم رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء اپنے خطبات میں امن و سلامتی کا درس دیں، ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کی قدر کریں کوئی ایسا فعل نہ کیا جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی و دیگر انتظامات بہترین انداز میں کئے گئے ہیں، جلوسوں کے روٹس کی صفائی، پیچ ورک کروایا جارہا ہے ۔ مجالس و جلوسوں کے لیے بہترین اقدامات کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ منتظمین جلوس و مجالس وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں،صرف لائسنس ہولڈر جلوس و مجالس کی اجازت ہوگی، میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹٹیز اپنی اپنی حدود میں جلوس کے روٹ، مجالس، امام بارگاہوں کے اطراف صفائی، سیوریج لائنوں کی صفائی، روٹس کلیئرنس پر خصوصی توجہ دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں