حافظ آباد:پسند کی شادی پر قتل یو نیور سٹی کی طالبہ سپرد خاک

حافظ آباد:پسند کی شادی پر قتل  یو نیور سٹی کی طالبہ سپرد خاک

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر قتل کی جانے والی یونیورسٹی کی طالبہ مبشرہ کو پوسٹمارٹم کے بعد عزیز واقار ب نے آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا۔۔

 جبکہ پولیس نے مقتولہ کے باپ رانا جاوید ِ اور سسرعابد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ مبشرہ نے 4 روز قبل آئرلینڈ میں مقیم اویس نامی نوجوان سے آن لائن نکاح کیا تھا جس پر اسکے والدین سخت نالاں تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں