نوشہرہ ورکاں: 550بجلی چوروں کو3 کروڑ کے ڈیٹیکشن بل

نوشہرہ ورکاں: 550بجلی چوروں کو3 کروڑ کے ڈیٹیکشن بل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)550 بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، فوجداری مقدمات کے علاوہ پونے تین کروڑ روپے کے ڈیٹیکشن بل، اڑھائی کروڑ روپے کی ریکوری۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کی زیر نگرانی ایس ڈی اوز رئیس الرحمان سب ڈویژن نوکھر، فہد حسین سب ڈویژن تتلے عالی، مبشر حسین سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں ون اور سکندر ریاض سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں ٹو نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران ماہ جون میں 54 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ان سے ڈیٹیکشن بلوں کے علاوہ ان کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران اب تک کل ساڑھے پانچ سو بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہے ان کو 5 لاکھ 61 ہزار یونٹ کے 2 کروڑ 72 لاکھ روپے کے ڈیٹیکشن بل ڈالے گئے جس کی 90 فیصد اڑھائی کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ایکسین گیپکو محسن علی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہی ہیں یہ مہم آخری بجلی چور کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں