استحکام پا کستان کیلئے سب کو کر دار ادا کرنا ہوگا :علما

استحکام پا کستان کیلئے سب کو کر دار ادا کرنا ہوگا :علما

وزیرآباد(نا مہ نگار)معروف علما کرام پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی،پروفیسر حافظ عبد الستار حامد، حافظ عمران احمد،پیر محمد عارف ہزاروی،صاحبزادہ حافظ کاشف چشتی۔۔۔

علامہ ظہیر ذیشان جعفری،علامہ احمد ندیم قادری،علامہ محمد ابراہیم محمدی،علامہ محمد حماد الدین صدیقی،حافظ محمد رفیق عابد علوی نے کہا ہے کہ تمام مذاہب ومسالک کے علما کرام کو امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنا چا ہیے ،تمام مکاتب فکر کے علما ،مشائخ وذاکرین ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں،حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے ،تمام مسالک کے علما کرام،مشائخ،مفتیان اور ذاکرین پاکستان انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مکمل مسترد کریں،قیام پاکستان کیلئے جس طرح ہر طبقہ کے افراد نے کردار ادا کیا تھا ،استحکام پاکستان کیلئے بھی اسی کردار کو ادا کرنا ہوگا،وطن عزیز کا استحکام آئین کی بالادستی ونفاذ اور قومی خود مختاری میں ہے ،ہر سطح پر ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کی کوششوں کو ناکام کرنے میں کرادار ادا کرنا ہوگا، ملکی سلامتی کیلئے ایک ہوں، علما کرام ہر سطح پر اپنی قومی اور ملی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی رواداری کے فروغ کیلئے احسن طریقے سے کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں