ڈسکہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار، کاٹنے سے کئی افراد زخمی

ڈسکہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار، کاٹنے سے کئی افراد زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار، کاٹنے سے کئی افراد زخمی،تحصیل ڈسکہ و گردو نواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار سے لوگ سرشام ہی گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے۔۔۔

 جبکہ صبح کی سیر ،ڈیوٹی پر جانے والے افراد اور سکول و کالجز جانے والے طلباء و طالبات بھی آوارہ کتوں سے تنگ آ کر متبادل محفوظ راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ ڈسکہ شہر کے معروف سڑکوں ،سٹیڈیم روڈ ،بنگلہ چوک ،بینک روڈ ،افشاں روڈ ،ڈسکہ کلاں ،پسرور روڈ ،سوہاوہ ،چونگی نمبر 8،گورنمنٹ ڈگری کالج ،پسرور بائپاس ،کچہری چوک ،پرانی کچہری ،اسسٹنٹ کمشنر آفس ،تحصیلدار آفس و تھانہ سٹی ڈسکہ اورمیونسپل کمیٹی آفس کے ساتھ ساتھ مختلف دیہات بھروکی ،رنگانوالہ روڈ ،گلوٹیاں ،چھانگا ،ملیانوالہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے ، کئی لوگ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں،ان کتوں کو تلف کرنے کے بارے میں شہریوں نے کئی بار میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے افسروں کو زبانی و تحریری درخواستیں دی ہیں تو عملہ کا جواب ہوتا ہے کہ ہمارے پاس کتے مار زہر نہیں ہے ، آپ ہسپتال سے زہر لادیں ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں