سپورٹس گڈز ایکسپورٹرز الیکشن میں اتحاد فاؤنڈر گروپ کامیاب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اتحاد فاؤنڈر گروپ کے تمام پینل بلا مقابلہ منتخب،چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، ذیشان ٹیپو غوری، وقاص اکرم اعوان ۔۔۔
میاں امین احسن نے اتحاد فاؤنڈر گروپ کے قائد ریاض الدین شیخ کی قیادت میں پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تمام پینل کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحادفاؤنڈر گروپ قائد ریاض الدین شیخ کی قیادت میں خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور کچھ کر دیکھانے کا جذبہ رکھتا ہے ، اتحادفاؤنڈر گروپ شہر اقبال اور کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔ملک ذوالفقار، شہزاد انور، ملک ساجد حسین اعوان، عبداﷲ نویدنے اتحادفاؤنڈر گروپ کے قائد ریاض الدین شیخ کی قیادت میں پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ستارہ ہلال و امتیاز خواجہ مسعود اختر، عابد احمد خواجہ، محمد اعجاز غوری، محمد اسلم، محمد بلال ڈار، محمد عمیر میر، قاسم ملک، محمد سرفراز بٹ، شیروز کلیم، عدنان سرور کپور، ابرار اشرف صندل، شیخ فیصل نوید،ارمغان جیلانی،حافظ محمد شبیر، ارسلان شیخ، انیل سرفراز، موتی لال مہرا،کاشف الماس، افتخار احمد و دیگر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں گے ۔