پنجاب کالج وزیر آ باد کی طالبہ کے اعزاز میں تقریب
وزیرآباد (نامہ نگار)پنجاب کالج وزیرآباد کی گوجرانوالہ بورڈ آئی سی ایس گرلز میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ملائکہ ریاض کی کا لج آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
طالبات نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جبکہ پرنسپل کالج پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی نے پوزیشن ہولڈر طالبہ اور والدین کو گلدستے پیش کیے ۔ پرنسپل پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی نے کہا کہ ملائکہ ریاض نے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف پنجاب کالج اور اپنے گاؤں کوٹ جعفر وزیرآباد کا نام روشن کیا ہے بلکہ والدین اور اساتذہ کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے ، تقریب کا مقصد دیگر سٹوڈنٹس میں بھی مزید محنت کر کے پوزیشن حاصل کرنے کے جذبہ کو ابھارنا اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈر ملائکہ نے کہا کہ پورے کالج کی طالبات کی جانب سے والہانہ استقبال پر وہ اور انکے والدین بہت خوش ہیں آئندہ بھی محنت کر کے پوزیشن حاصل کرونگی۔تقریب میں وائس پرنسپل بوائز طلعت اقبال ، وائس پرنسپل گرلز اقرا انور سینئر وائس پریذیڈنٹ پریس کلب کاشف محمود خان و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔