پھالیہ میں پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع

پھالیہ میں پنجاب کسان  کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع

پھالیہ (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں پھالیہ میں بھی پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دفتر میں کسانوں کیلئے پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کیلئے قائم کردہ سہولت سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے خالد محمود رانجھا نے کیا۔ خالد محمود رانجھا کا کہنا تھا کہ کسانوں کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے 64 ارب روپے کے منصوبہ جات شروع کئے جا رہے ہیں جس سے کسانوں کا خوشحالی کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں