سرکاری سکولوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانیکی ہدایت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا گورنمنٹ نجیب میموریل گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ پبلک ہائی سکول سول لائن کے دورہ، سکولوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی۔۔۔
انہوں نے فوری طور پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی اور سکولوں کے انتظامات بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کا سب سے اہم ذریعہ سرکاری سکول ہیں، اساتذہ ان طلبہ کی کردارسازی اور تعلیم و تربیت پر اپنے بچوں کی طرح توجہ دیں تاکہ وہ ملک و معاشرے کے فعال رکن، کارآمد شہری بن سکیں۔انہوں نے اس دوران بنیادی سہولیات کی دستیابی اور آپریشنل ہونے سمیت معیار تعلیم، اساتذہ کی حاضری، طلبا کی تعداد، صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع محکمہ سکول پرنسپلز اور ایجوکیشن کے افسر بھی ہمراہ تھے۔