سیالکوٹ:تجاوزات کیخلاف آپریشن ، غیر قانونی دکانیں مسمار
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی ہدایت کے مطابق ضلع کونسل کا غیر قانونی قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، اڈا کھرانہ گنکرہ روڈ پر غیر قانونی دکانوں کو مسمار کرکے اراضی واگزار کروالی گئی۔
ڈی او ریگولیشن ضلع کونسل رانا ثقلین محمود نے بتایا کہ اڈاکھرانہ پر جامع مسجد کی جگہ پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی دکانیں تعمیر کر رکھی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع کونسل سیالکوٹ کے ریگولیشن ونگ نے ناجائز دکانوں کو مسمار کرکے مسجد کی جگہ واگزار کروا دی ہے ۔ ڈی او ریگولیشن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع کونسل سیالکوٹ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے پوری طرح متحرک ہے ، روڈز سے عارضی و مستقل تجاوزات کو ہٹانے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور سلسلہ میں کسی سے رورعایت نہیں بھرتی جائے گی۔ مسجد کو زمین کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے پر اہلیان علاقہ سے وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تجاوزات کے مکمل خاتمہ کیلئے مہم جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔