سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ مکمل،کمیٹیوں کی تشکیل شروع
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل، گوجرانوالہ ڈویژن کے 4 اضلاع کی 12 تحصیلوں میں محکمہ بلدیات پنجاب کے احکامات پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔
ستھرا پنجاب مہم کے تحت دیہی و شہری علاقوں کو زیرو ویسٹ بنانے اور منظم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے تحصیل سطح پر متعلقہ محکموں میں مربوط کوآرڈینیشن اور ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ، سپروائزری کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، چیئرمین کاشف اسماعیل، سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ متعلقہ تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر کمیٹی کا چیئرمین جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا تحصیل منیجر ، پرائیویٹ کمپنی( کنٹریکٹرز) کا تحصیل منیجر ممبر ہوں گے ۔ اس کے علاوہ چیئرمین کمیٹی کسی متعلقہ افسر یا شعبہ کے ماہر کو ممبر بنانے کی منظوری دے سکتے ہیں۔ان کمیٹیوں کا نفاذ گوجرانوالہ ڈویژن کی ان تحصیلوں پر ہوگا جنہیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کے حوالے سے آؤٹ سورس کیا گیا ہے ۔