رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ‘ادویات نایاب، مریض خوار

 رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ‘ادویات نایاب، مریض خوار

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ کے مسائل ختم نہ ہو سکے ، ادویات نایاب عملے کا مریضوں سے نامناسب رویہ ہونے کے ساتھ ساتھ رات کی ڈیوٹی کرنے والا ڈاکٹریا تو آتا ہی نہیں اور اگر آتا ہے۔۔۔

 تو اے سی والے کمرے میں آرام کرتا ہے ،مریضوں کو صبح آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے ،محکمہ صحت کے اعلیٰ افسر وں نے خاموشی اختیار کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ کی دو لاکھ کی آبادی کیلئے 7سال قبل آپریشنل کئے گئے رورل ہیلتھ سنٹر کے مسائل ختم نہ ہو سکے جہاں ادویات کا فقدان رہنا معمول بن چکا ہے وہیں ہسپتال کے عملے کا مریضوں کے ساتھ نا مناسب رویہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں پینا ڈول کے علاوہ چند ایک ادویات دی جاتی ہیں اور ڈاکٹر زیادہ تر ادویات بازار سے خریدنے کا کہتے ہیں، مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رات کو مریض لیکر ہسپتال آتے ہیں تو ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر یا تو موجود ہی نہیں ہوتا اگر ہوتا ہے تو اے سی والے کمرے میں آرام کر رہا ہوتا ہے اور مریضوں کو صبح آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ ہسپتال کے عملے کے خلاف محکمہ صحت کو بار ہا درخواستیں دے چکے ہیں لیکن محکمہ صحت کے افسروں نے بھی نوٹس لینے کے بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، لوگوں نے صوبائی وزیر صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں