ملک میں بزنس فرینڈلی پالیسیوں کا فقدان :گوجرانوالہ چیمبر

 ملک میں بزنس فرینڈلی پالیسیوں کا فقدان :گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صدیق خان،سینئرنائب صدر احمد نوید رانجھا اور نائب صدر محمد یوسف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہے کہ صنعتی شعبہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔

انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ، انڈسٹری کا پہیہ چلنے سے ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کرتی ہے ۔ اس وقت انڈسٹری مالکان کوبے شمار کاروباری تحفظات ہیں جن کی وجہ سے کاروبار اس طرح سے ترقی نہیں کر پا رہا جو نتائج حکومت ڈیمانڈ کر رہی ہے ۔جب تک ملک میں بزنس فرینڈلی پالیسیوں کا فقدان رہے گا معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر کاروباری افراد بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے قطعاً انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور ترقی صرف اور صرف انڈسٹریاں کامیابی سے چلنے پر ہی منحصر ہے ۔لہٰذا کامیاب انڈسٹری کیلئے مثبت او رٹھوس اقدامات کر نے کی ضرورت ہے ۔ بزنس پالیسیاں مرتب کرتے وقت کاروباری افراد خصوصاً چیمبرز کو اعتماد میں لیاجائے ۔پہلے سے ٹیکس دھندگان کو مزید ٹیکسوں کے بوجھ تلے نہ ڈالا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں