گجرات:پاٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں نو منتخب چیئرمین عدنان اقبال مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قائدین اور ممبران کا بے۔۔۔
حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا ہے ، انشا اﷲ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور تمام ملکر پاٹری انڈسٹری کے مسائل کو حل کرائیں گے ، انہوں نے کہا کہ حاجی زاہد نے پاٹری اور چیمبر میں بھرپور وقت دیا ہے اور پاٹری انڈسٹری کے مسائل کو حل کرایا ہے سرامکس انسٹی ٹیوٹ ہماری انڈسٹری کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے ، انشاء اﷲ سرامکس انسٹی ٹیوٹ میں کورسز جاری رکھیں گے تاکہ انڈسٹری میں مزید جدت لائی جا سکے ، انہوں نے کہا کہ میرا سب سے پہلا ٹارگٹ نئی منڈیوں کی تلاش ہے اس کے لئیے ہم مختلف ممالک وفود لیکر جائیں گے اور صنعتی نمائشوں میں شرکت کریں گے ہمارے امپورٹ کے بڑے مسائل ہیں انکو حل کرائیں گے مشینری کو اپ گریڈ کریں گے ہمرا آر این دی کا محکمہ بہت کمزور ہے چیمبر کے تعاون سے ان مسائل کو حل کرائیں گے ایف بی آر بجلی گیس و دیگر مسائل کو حل کرائیں گے ۔ انشا اﷲ ایسوسی ایشن کے آفس کو بھی مکمل کرائیں گے حاجی اعظم رحمانی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے پاٹری آفس کے قیام میں بھرپور کوششیں کیں ،تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی سابق میئر حاجی ناصر محمود نے بھی خطاب کیا۔