اے سی پھالیہ کی بھیکھو میں کھلی کچہری ، شکایات پر احکامات

اے سی پھالیہ کی بھیکھو میں کھلی کچہری ، شکایات پر احکامات

پھالیہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی یونین کونسل بھیکھو میں کھلی کچہری ، کچہری میں صفائی ستھرائی کے متعلق شکایات سن کر متعلقہ عملہ کو ہدایات کیں کہ دیہاتوں کی صفائی کے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔

 اے ڈی ایل جی اور سیکرٹری یونین کونسل بھیکھو نے صفائی ستھرائی کے بارے بریفنگ دی، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے تحت تمام دیہاتوں میں صفائی کا عمل جاری ہے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کھلی کچہری یونین کونسل بھیکھو میں خطاب کرتے ہوئے قانونگوئی قادرآباد کے نمبرداران’ سیکرٹریوں’ نہری پٹواری’ ضلع دار’ ریونیو کے افسران سے کہاکہ گورنمنٹ ٹیکس کی وصولی کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے کھلی کچہری میں چیئرمین ویلج کونسل کے ممبران کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر تحصیلدار پھالیہ محمدامتیاز ساہی’ ارشد اقبال گوندل گرداور’ امتیاز احمدگرداور طاہر اقبال’ پی اے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ رانا جہانزیب’ سابق چیئرمین یونین کونسل بھیکھو محمداشرف تارڑ’ صفدر اقبال تارڑ واصل باقی پھالیہ نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں