عدالتی خاتون اہلکار کو ہراساں کرنیکا معاملہ،رپورٹ سیشن جج کو ارسال

عدالتی خاتون اہلکار کو ہراساں کرنیکا  معاملہ،رپورٹ سیشن جج کو ارسال

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)عدالتی خاتون اہلکار کو جنسی تعلقات قائم اور شادی کیلئے پریشر ڈالنے جبکہ دونوں مطالبے تسلیم نہ ہونے پر ہراساں اور چہرے پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی دینے کے الزام کا ورک پلیس پر۔۔۔

 ہراساں کرنے سے تحفظ فراہم کرنے کی کمیٹی کے روبرو ڈراپ سین ہو گیا ، خاتون اہلکار (ث ) نے 3 چیکس کی واپسی پر درخواست کی مزید پیروی نہ کرنے کا بیان ریکارڈ کروا دیا ۔ کمیٹی نے رپورٹ فاضل سیشن جج کو بھجوا دی ۔ الزام علیہ سینئر اہلکار (س ) نے کہا کہ خاتون اہلکار نے اس سے 5 لاکھ 50 ہزار ادھار لئے اتنی مالیت کے چیک دئیے جبکہ دیگر الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں تاہم وہ چیکس واپس کرنے کو تیار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں