بازار ٹھیٹھیاراں ڈسکہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
ڈسکہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے انکروچمنٹ آفیسر کا ٹیم کے ہمراہ بازار ٹھیٹھیاراں ڈسکہ میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن ۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ میڈم ماہم مشتاق کی ہدایت پر سی او میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد کی زیر نگرانی انکروچمنٹ آفیسر فہد بٹ کا ٹیم کے ہمراہ بازار ٹھیٹھیاراں ڈسکہ میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن ،دکانوں کے باہر تھڑوں پر لگایا گیا سامان اٹھا لیا گیا اس موقع پر انکروچمنٹ آفیسر فہد بٹ نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا ئے گی ، تجاوزات کر نے والوں کو وارننگ کے ساتھ ان کا سامان اٹھایا جائے گا اگر پھر بھی باز نہ آئے تو بھاری جرمانوں کے ساتھ دکانیں بھی سیل کر دی جائیں گی تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا جائے گا ۔