سول ہسپتال کی بندش شہریوں کیساتھ ظلم:جماعت اسلامی

 سول ہسپتال کی بندش شہریوں کیساتھ ظلم:جماعت اسلامی

گوجرنوالہ (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پی پی64 فرقان عزیزبٹ نے کہا کہ شہر کے اکلوتے سول ہسپتال کی مسلسل بندش حکومت کا شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔

جماعت اسلامی سول ہسپتال کے تمام شعبوں کی واپس منتقلی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوندلانوالا چوک میں سول ہسپتال کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر گوجرانولہ عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کی بجائے عملی اقدامات کریں پورا شہر کھنڈرات بن چکا ہے ۔شریوں کے لیے بنیادی ضروریات زندگی ناپید ہو چکی ہیں۔ صحت مند نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان نہیں،بیماریوں کے لیے ہسپتال نہیں ،طلب علموں کی مزیر تعلیم کے لیے یونیورسٹی نہیں جو زندگی کی بازی ہار جائے اسے دفنانے کے لیے قبرستانوں میں جگہ بھی ختم ہوچکی ہے ۔فرقان عزیزبٹ نے مزید کہا کہ جب تک سول ہسپتال کو تمام شعبوں سمیت واپس منتقل نہیں کیاجاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ہم اپناحق مانگ رہے ہیں بھیک نہیں ضلعی انتظامیہ ہسپتال کو فوری مکمل چالوں کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں