ڈگری کالج فارویمن صغیر شہید پارک میں پنک ربن ڈے منایا گیا

ڈگری کالج فارویمن صغیر شہید  پارک میں پنک ربن ڈے منایا گیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج فارویمن صغیر شہید پارک نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ میں پنک ربن ڈے منایا گیا۔

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈی ایچ کیو کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نرجس بتول نے اس دن کے حوالے سے بچیوں کو بریسٹ کینسر سے آگاہی پر لیکچر دیا۔ انہوں نے کینسر کی علامات، اسکی تشخیص، خود اپنا طبی معائنہ ، کینسر کے علاج، گوجرانوالہ سول ہسپتال میں موجود طبی سہولیات پر بچیوں کو بھرپور رہنمائی دی۔پرنسپل نائلہ ریاض بٹ نے اپنے خطاب میں کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں