مریم کی دستک پروگرام میںسیالکوٹ سمیت مزید 11اضلاع شامل

مریم کی دستک پروگرام میںسیالکوٹ  سمیت مزید 11اضلاع شامل

گوجرانوالہ،لاہور (نیوز رپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر) مریم کی دستک پروگرام میں پنجاب کے 11 نئے اضلاع شامل کر دئیے گئے ۔

پنجاب آئی ٹی بورڈ چیئرمین فیصل یوسف کیمطابق اب پنجاب کے 22 اضلاع کے شہری گھر بیٹھے 60 سے زائد سرکاری خدمات حاصل کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا اب قصور، جھنگ، اٹک، بھکر، خانیوال، مظفرگڑھ، بہاولنگر، سیالکوٹ، جہلم،میانوالی اور شیخوپورہ کے شہری بھی60 سے زائد سرکاری خدمات اپنی دہلیز پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل دستک سروسز لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ،ملتان، بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دستیاب تھیں ۔پنجاب آئی ٹی بورڈچیئرمین نے کہا دستک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل، برتھ، میریج،ڈیتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کاپی، نکاح سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ای سٹیمپنگ جیسی 60 سے زائد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں