نوشہرہ ورکاں:تلخ کلامی پر 2 گروپوں میں فائرنگ ،4افراد زخمی
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے4افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ چاند کالونی میں نوجوانوں کے دو گروپوں میں معمولی بات پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔۔۔
قصاب گروپ کے ہارون،فرخ اور زوہیب خان وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آ کر رانا اسرار، ذیشان، حسیب اور حسیم زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے رانااسرار اورذیشان کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیاگیا۔