علما کا سودی نظام کے خاتمہ کیلئے اعلان پراطمینان کا اظہار

علما کا سودی نظام کے خاتمہ کیلئے اعلان پراطمینان کا اظہار

وزیرآباد(نا مہ نگار)مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علما کرام نے ملک میں سودی نظام کے دستوری طور پر یکم جنوری 2028آ خری تاریخ مقرر ہونے۔

 پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک کو سودی نظام کی نحوست سے نجات دلانے کی راہ ہموار ہوگی، اس سلسلہ میں ایک مشترکہ اجلاس تحریک انسداد سود کی دعوت پر منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی،مولانا خالد حسن مجددی، شیخ الحدیث مولانا پروفیسر سعید احمد کلیروی، مولانا محمد سلیمان شاکر، محمد سعید احمد صدیقی، مولانا ابرار احمد ظہیر، مولانا امجد محمود معاویہ، مولانا عبیداللہ عامر، علامہ ذوالفقار علی ناصری، مولانا حافظ گلزار احمد آزاد، حاجی محمد بابر رضوان باجوہ، احمد حسین زید ودیگر تمام مسالک کے سرکردہ علما کرام نے شرکت کی، اجلاس میں سودی نظام کے خاتمے کی جدوجہد کے سالہ سال سے چلے آنے والے تمام مکاتب فکر کے مشترکہ فورم تحریک انسداد سود پاکستان کو ملک بھر میں از سر نو متحرک اور منظم کیا جائے اور اس مقصد کے لیے تحریک کے کنوینئر مولانا زاہد الراشدی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔جنہوں نے جلد گوجرانوالہ میں انسداد سود رابطہ کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا،شرکاء اجلاس نے انسداد سود کے حوالے سے عوام الناس میں شرعی، قانونی، اور دستوری لحاظ سے آگاہی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں